جرمنی،12فروری(ایجنسی) پولینڈ کی وزیر اعظم بےآٹا شیڈووا نے آج جمعے سے جرمنی کا دورہ شروع کردیا ہے۔ برلن پہنچنے پر شیڈووا کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ چانسلر انگیلا میرکل سے ہونے والی ان کی ملاقاتوں میں مہاجرین کے بحران اور دونوں
ممالک کے باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ شیڈووا تین ماہ پہلے ہی سربراہ حکومت بنی ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد سے قدامت پسند جماعت 146 PIS145 کی جانب سے کئی مرتبہ وارسا اور برلن کے مابین اختلافات کی بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جماعت یورپی یونین کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔